اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں زیر سماعت مسلم لیگ(ن)کے رہنما وفاقی وزیر احسن اقبال کا پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔پیر کے روز سماعت کے دوران احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔
جج محمد شبیر بھٹی نے کہاکہ کیس کا فیصلہ ابھی تک لکھا نہیں گیا۔عدالت کی جانب اب محفوظ فیصلہ (کل ) منگل 6 مئی کو سنایا جائے گا۔عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،مراد سعید نے مبینہ طور پر سکھر ملتان موٹروے پراجیکٹ میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔