وفاقی وزیراحسن اقبال کی ایم او یو پردستخط کرنے کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری پر اندرونی اختلافات کو ختم کرناہوگا، دوست ملک کو داخلی سیاست میں ملوث کرنا غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے، پچھلے تین سالوں میں توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے، 2018ءتک نیشنل گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی …

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری پر اندرونی اختلافات کو ختم کرناہوگا، دوست ملک کو داخلی سیاست میں ملوث کرنا غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے، پچھلے تین سالوں میں توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے، 2018ءتک نیشنل گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو یہاں پلاننگ کمیشن میں وزارت منصوبہ بندی و ترقیات اور یو ایس ایڈ کے درمیان توانائی کیلئے مربوط سسٹم کے قیام کیلئے ایم او یو پر دستخط کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سسٹم کامقصد ایسا سنٹر قائم کرناہے جس سے پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں کارکردگی بڑھانے کیلئے کام کیاجائیگا ، اس سنٹر سے ملک میں بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر ہو جائیگا۔انہوںنے کہاکہ سی پیک پر اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہو گا اور دوست ملک کو ہماری داخلی سیاست میں کسی قسم کی تنازعہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave a Reply