وفاقی وزیر احسن اقبال کی بیجنگ میں لوتونگ فو سے ملاقات میں گفتگو

بیجنگ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے ریلوے منصوبوں کو پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے کلیدی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے منصوبوں کی بدولت خطے کے عوام کی سماجی و اقتصادی حالت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں چائنیز نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے سربراہ لوتونگ فو سے ملاقات …

بیجنگ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے ریلوے منصوبوں کو پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے کلیدی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے منصوبوں کی بدولت خطے کے عوام کی سماجی و اقتصادی حالت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں چائنیز نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے سربراہ لوتونگ فو سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، پاکستانی سفیر مسعود خالدسمیت دونوں اطراف کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Leave a Reply