وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرصدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

130

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیرصدارت جمعرات کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس پلاننگ کمیشن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وصوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جائے گی جس میں آبی ذخائر، مواصلات، سپورٹس، اعلیٰ تعلیم اور فزیکل پلاننگ سے متعلق مجوزہ منصوبوں کے ورکنگ پیپرز پر غور کیا جائے گا۔