وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ اجلاس

96
Federal Minister Ahsan Iqbal
Federal Minister Ahsan Iqbal

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔بریفنگ میں بلوچستان میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں پر اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے اپنی ترجیحات کے مطابق پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئے لائحہ عمل تیار کریں، پوری کوشش ہے کہ صوبہ بلوچستان کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، مقامی افراد کو ہی ایف سی کی خدمات سونپی جائیں اور انہیں ضروری تربیت فراہم کی جائے، جن منصوبوں پر 70فیصد کام ہو چکا ہے ،انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کی مدد سے ملک میں موجود 15سال قبل اور آج کے ڈیموں پر رپورٹ تیار کی جائے، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔