اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 36 ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی۔منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس پلاننگ کمیشن میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبہ سندھ میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا 8 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا۔ اس پروگرام سے بچوں کو 9 بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسین دی جائے گی ۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں 6.6 ارب روپے کی لاگت سے بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا منصوبہ بھی منظور۔ صوبہ بلوچستان میں 7.3 ارب روپے کی لاگت سے حفاظتی ٹیکوں کا منصوبہ منظور کیا گیا۔اجلاس میں بہاولپور میں بچوں کے لئے ہسپتال کی تعمیر کا 51کروڑ 90لاکھ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔اجلاس میں گوادر میں مستقبل میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے 5ارب 7 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ بھی منظور کیا۔