اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چین کے وزیر اعظم کے متوقع دورے کے پیش نظر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور لائحہ عمل طے کرنے اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز، گوادر پورٹ اتھارٹی جبکہ چین میں مقیم پاکستان کے سفیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں سی پیک فیز 2 کے تحت زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لانے اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہوگا ۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ عہدیدار کو ہدایت کی کہ وہ شنگھائی سمٹ میں چین کے وزیر اعظم کی آمد سے قبل روزانہ کی بنیاد پر سی پیک معاہدوں اور منصوبوں کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس کئے جائیں گے۔