27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت کم لاگت رہائشی مالیاتی سکیموں...

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت کم لاگت رہائشی مالیاتی سکیموں پر اعلیٰ سطحی اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت پیر کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں کم لاگت رہائشی سکیموں کے لیے طویل مدتی مالیاتی ماڈلز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی، گورنر سٹیٹ بینک، وائس چانسلر پائیڈ، نجی بینکوں کے سی ای اوز، پی ایم آر سی اور نیشنل بینک کے نمائندگان شریک ہوئے۔

شرکاء نے سنگاپور، جنوبی افریقہ، ترکی، بھارت، بنگلہ دیش اور برازیل جیسے ممالک کے کامیاب ماڈلز کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں طویل مدتی ہائوسنگ فنانس کی عدم دستیابی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ آٹو لیزنگ کی طرز پر ہائوسنگ فنانس ماڈل اپنایا جائے، جسے حکومتی ضمانت اور ریگولیٹری تعاون حاصل ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت بینکوں کو 100 فیصد سرمایہ تحفظ گارنٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے گھروں کے لیے سبسڈی دی جائے گی جبکہ بڑے یونٹس کے لیے بینک اپنی مالیاتی سکیمیں خود وضع کریں۔ اجلاس میں پیش کیے گئے وزارت منصوبہ بندی کے فریم ورک کو سراہا گیا اور نجی بینکوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔احسن اقبال نے کہاکہ یہ صرف ایک پالیسی اقدام نہیں بلکہ پاکستان کی معیشت اور معاشرے کی ترقی کا سنگ میل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596251

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں