24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت گوادر میں پانی اور بجلی...

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکرٹری پاور ڈویژن ، چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکو، ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان، چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ اورڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے شرکت کی۔

ترجمان محکمہ تعلقات عامہ و اطلاعات بلوچستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں گوادر میں بجلی کی کمی اور پانی کے مسائل پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ گوادر میں 170 میگاواٹ کے سولر پلانٹ کے قیام کا جائزہ لیا جائے تاکہ گھریلو اور صنعتی ضروریات کیلئے پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکے۔اس موقع پر طے پایا کہ گوادر میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر 2 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی تاکہ بجلی کی قلت کے باعث پانی کی ترسیل میں پیدا ہونے والے مسائل کا تدارک کیا جا سکے۔

- Advertisement -

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ حالیہ بارشوں سے شادی کور ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور وہاں سے گوادر کو پانی کی فراہمی کا کام جاری ہے، جو چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا تاہم پانی کی مؤثر تقسیم کیلئے متواتر و متوازن بجلی کی ضرورت ہےجس کے فوری انتظامات ضروری ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں