24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر احسن اقبال کی سول ایوی ایشن کو کوئٹہ ائیرپورٹ پر...

وفاقی وزیر احسن اقبال کی سول ایوی ایشن کو کوئٹہ ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹس 14 اگست کو شروع کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کوئٹہ ایئرپورٹ سے رواں سال 14 اگست تک بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں بلوچستان کے ہوائی اڈوں کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سول ایوی ایشن، چیف سیکریٹری بلوچستان، پاکستان ائیر لائن اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ائیرپورٹ فعال ہونے کے بعد بلوچستان کی آبادی کا مشرق وسطیٰ کے ساتھ بین الاقوامی رابطوں کو بڑھایا جائے گا جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سے جدہ کیلئے براہ راست حج پروازیں شروع کی جائیں گی جس سے صوبے سے تعلق رکھنے والے ان حاجیوں کو سہولت ملے گی جو اس وقت کراچی / اسلام آباد کے راستے بالواسطہ روٹ استعمال کرتے ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ پی آئی اے بلوچستان کے 3 شہروں کیلئے ہفتہ وار 30 پروازیں چلا رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلوچستان کے لوگوں کیلئے فلائٹ آپریشن کو مرکزی دھارے میں لانے اور ان کی تنہائی کے احساس کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عملی طور پر قیمتوں کا متحرک ماڈل کرایوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے جو لوگوں کو ہوائی سفر کا انتخاب کرنے کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے ایک منصفانہ قیمت کے ڈھانچے کا طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا ،جس سے فضائی کرایوں میں اضافہ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی اندرون ملک پروازوں کے کم حجم کو دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے حکام پر زور دیا کہ تمام ایئر لائنز جیسے سیرین، ایئر سیال وغیرہ کو بھی بلوچستان کے روٹس پر کام کرنا چاہیے تاکہ بلوچستان کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیر نے 23 مارچ 2023 کو پرانے گوادر ایئرپورٹ سے نئے گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کا افتتاح اور شفٹ کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ یوم پاکستان پر بلوچستان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=313017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں