وفاقی وزیر احسن اقبال کی صحافیوں سے بات چیت

عمران خان اور طاہر القادری کا گٹھ جوڑ اقتصادی کامیابیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے وفاقی وزیر احسن اقبال کی صحافیوں سے بات چیت اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا گٹھ جوڑ موجودہ حکومت کی جانب سے …

عمران خان اور طاہر القادری کا گٹھ جوڑ اقتصادی کامیابیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے
وفاقی وزیر احسن اقبال کی صحافیوں سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا گٹھ جوڑ موجودہ حکومت کی جانب سے گزشتہ تین سالوں کے دوران حاصل کی گئی اقتصادی کامیابیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو اس کی اقتصادی کامیابیوں کے حوالے سے کوئی اچھی خبر ملتی ہے تو کچھ عناصر منتخب حکومت کے خلاف سازش شروع کر دیتے ہیں اور دھرنوں کی باتیں ہونے لگتی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایسے عناصر حکومت کی اقتصادی کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں اور اس کی کوششوں میں ساتھ دینے کی بجائے اپنی سیاست بچانے کے لئے ملکی مفادات کے خلاف کام شروع کر دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply