اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ معاملے پر ٹی او آرز کے لیے حکومت شروع دن سے ہی کلیئر ہے اور ہم نے اس کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کی ہیں جبکہ اپوزیشن اس معاملے پر بار بار موقف تبدیل کرتی رہی ہے ۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا اصل ایشو کرپشن نہیں بلکہ 2018ءکے انتخابات کے لیے سیاست کرنا ہے جو وہ کر رہے ہیں، عمران خان احتساب کی بات تو کرتے ہیں لیکن ان کے اپنے حکومتی صوبے خیبر پختونخواہ میں نیب کا کیا انجام ہوا وہ سب کے سامنے ہے، اگر وہ احتساب کے لیے واقعی سنجیدہ ہوتے تو کے پی کے میں نیب کے نظام کو بہتر بناتے۔