وفاقی وزیر احسن اقبال کی پاک افغان ٹریڈ سمٹ کے حوالے سے میڈیا بریفنگ و کانفرنس کی تعارفی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط معاشی قوت بنانے کے لئے برآمدت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، صنعتکارو تاجر اگلے دس برسوں میں پاکستان کو دنیا کی 25 معیشتوںمیں شامل کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔یہ بات انہوں نے پاک افغان ٹریڈ سمٹ کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط معاشی قوت بنانے کے لئے برآمدت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، صنعتکارو تاجر اگلے دس برسوں میں پاکستان کو دنیا کی 25 معیشتوںمیں شامل کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔یہ بات انہوں نے پاک افغان ٹریڈ سمٹ کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک میڈیا بریفنگ و کانفرنس کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقر یب میں تاجرتنظیموں کے نمائندوں اور نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔احسن اقبال نے کہا کہ جس ملک میں سیاسی بے یقینی اور بدامنی ہو وہاں بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوتی ، ہمیں معاشی استحکام کے لئے انٹر ریجنل اور انٹرا ریجنل تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی زبوں حالی دور کرنے کے لئے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے اور اب قومی معیشت نے ٹیک آف کر لیا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ تجارتی فروغ کے لئے سینٹرل ایشاءپر خصوصی توجہ دی جائے اور حکومت کی طرف سے مہیا کی گئی سہولیات اور ساز گار ماحول کا تاجر طبقہ بھرپور فائدہ اٹھائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply