21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر احسن اقبال کی پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر...

وفاقی وزیر احسن اقبال کی پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر اتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر اتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔

جمعے کو وزارت منصوبہ بندی سے جاری بیان کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ ارشد ندیم کی محنت اور عزم نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ، یہ تمغہ پوری قوم کے لیے عظیم کامیابی ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے جو پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، اس جیت نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم کسی سے کم نہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مشعل راہ ہے، یہ جیت صرف ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں کامیابی کا یہ لمحہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں