وفاقی وزیر اسدعمر کی ‏اسلام آباد کے تاجروں کو مبارکباد

49

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏اسلام آباد کے تاجروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ قانون کرایہ داری جس کا سالوں سے تمام جماعتیں وعدہ کرتی تھیں لیکن کسی نے وعدہ وفانہ کیا، آج الحمد اللہ تحریک انصاف اور اتحادیوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرا لیا۔انہوں نے کہاکہ آج بھی مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے اس قانون کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔