وفاقی وزیر اسد عمر سے گھوٹکی میں جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر کی ملاقات، سندھ میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر وزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکر

92

سکھر۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر سے گھوٹکی میں جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر نے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر پیرکو گھوٹکی پہنچے، قادرپورگیس فیلڈ سے مختلف دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا ،اس کے بعد وہ اینگرو پاورجن پلانٹ گئےجہاں ان سے سندھ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) راہنما اور رکن سندھ اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر نے ملاقات کی۔ملاقات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی کے سینئر راہنما و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی بھی موجودتھے۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور سندھ پیکیج کے منصوبوں پر گفتگوکی گئی۔

ترجمان گوہرپیلس کے مطابق ملاقات میں سردار علی گوہر خان مہر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرادیا ہے اور اس حوالہ سے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔اس موقع پر وداقی وزیراسدعمر نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے لیے وفاق دعوے نہیں کام کررہا ہے، سندھ کے پسماندہ علاقوں کو آگے لیکر آرہے ہیں، سندھ کی ترقی ملکی ترقی کے لیے اہم ہے۔