وفاقی وزیر اسد عمر کا کورونا ویکسین سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے دوہرے رویہ پر افسوس کا اظہار

36

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات و نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا ویکسین سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے دوہرے رویہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ویکسین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرنا عالمی ادارہ صحت جیسے ادارو ں کا کام ہے، کونسی ویکسین قابل قبول ہے انفرادی ممالک کا یہ فیصلہ انتشار پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی صحت و تندرسی کا معاملہ عالمی تنازعات کا شکار نہیں ہوناچاہئے۔ این سی او سی کے سربراہ کی جانب سے یہ ٹویٹ اس تناظر میں کیا گیا ہے جس میں بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں پر ایسٹرازینیکا یا فائزر کمپنی کی کورونا ویکسین کی شرط عائد کی گئی ہے۔