وفاقی وزیر اسد عمر کو معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈارکی جانب سے وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں بارے بریفنگ

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اسد عمر کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام (پی ایم کے جے پی) کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں بارے بدھ کوبریفنگ دی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے یوتھ انٹرپرینیور شپ پروگرام …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اسد عمر کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام (پی ایم کے جے پی) کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں بارے بدھ کوبریفنگ دی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے یوتھ انٹرپرینیور شپ پروگرام اور ہنرمند پاکستان کے تحت پہلے سے شروع کیے گئے پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے و فاقی وزیر اسد عمر کو بتایا کہ یوتھ انٹر پرینیور شپ پروگرام کیلئے قرضوں کی فراہمی پہلے ہی شروع ہوچکی ہے اور فی الحال ہنرمند پاکستان کے تحت درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ عثمان ڈار نے بتایا کہ ہنرمند پاکستان پروگرام سے مجموعی طورپر 170000 طلباءمستفید ہونگے۔ جس سے پاکستا ن میں طلباءکی صلاحیتں بڑھانے اور فنی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد بھی ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 50000 طلباءکو ہائی ٹیک تجارت سمیت دیگر متعلقہ شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا فنی تربیت سے ملک میں روزگار کے مواقع پیداہونگے جوکہ حکومت کی ترجیح ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں موجودہ حکومت نوجوانوں کو معاشی فائدہ اور روزگار کے مواقع کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ نوجوانوں کی بڑی آبادی بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے جس کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اسد عمرنے ملک میں نوجوانوں کیلئے شروع کئے گئے پروگراموں کیلئے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبریں