وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت سرکاری نجی شراکت داری کے تحت جنوبی بلوچستان کے منصوبوں پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس

44

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے منگل کو پلاننگ کمیشن میں سرکاری نجی شراکت داری کےتحت شروع کیے جانے والے جنوبی بلوچستان کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے میں منصوبوں پر توجہ دی گئی۔

جنوبی بلوچستان کے آف گرڈ بجلی سے متعلق منصوبوں ، بغیر پائپ گیس تک رسائی والے علاقوں میں ایل پی جی کی فراہمی اور خطے میں اضافی پٹرول اسٹیشنوں کے افتتاح سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کو علاقے میں موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ جنوبی بلوچستان ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت منصوبہ بندی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی تابش گوہر ، پیٹرولیم ڈویژن کے معاون خصوصی ندیم بابر ، سی ای پی پی پی اتھارٹی اور وزارتوں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔