اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی (پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام) میں کوویڈ رسپانس پروگرام کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا بڑا مقصد ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ہے۔ پی ایس ڈی پی 21۔2020ءمیں 70 ارب روپے کی وفاقی مالی اعانت موجود ہے۔ اس مالی اعانت کا مقصد کوویڈ رسپانس میں وفاقی حکومت کی صوبوں کی حمایت اور منصوبہ بندی کی تیاری کا عزم شامل ہے۔ قومی صحت کی سہولت کا جائزہ وفاقی وزیر کو پیش کیا گیا۔