وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا صحافیوں سے بدسلوکی کے معاملے پرایوان بالامیں بیان

61
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ابدی فلاح کیلئے حضورؐکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔4 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہجمہوریت آکسیجن ٹینٹ میں کبھی مضبوط نہیں ہو گی،اس ملک میں یہ ذہنی تشدد بھی ہو رہا ہے کہ بولنے کی اجازت چوائس کے ذریعے دی جا رہی ہے، آزادی صحافت کوئی چوائس نہیں بلکہ بنیادی حق ہے، اختلاف رائے کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے،اس وقت پاکستان کی تاریخ کی بھیانک سنسر شپ ہو رہی ہے، جمہوری آوازوں کو گونگا کیا جا رہا ہے، صحافیوں کے آرٹیکل نہیں چھپ رہے، سول سوسائٹی کی آواز بند کی جا رہی ہےملک کے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کی آواز بھی (خاموش) کر دی جاتی ہے،حکومت اپاہج اور مفلوج ہو کر نہیں چلائی جا سکتی،ہم کب تک ڈر ، خوف اور بے بسی سے استعفٰی دیتے رہیں گے، کب تک منتخب وزیراعظم گھر جاتے رہیں گے ، کل صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتی ہوں۔واقعے کی ابتدائی رپورٹ ایوان میں پیش کی ہے،مکمل رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی اور ذمہ دارروں کا تعین کیا جائے گا۔ وہ صحافیوں سے بدسلوکی کے معاملے پر جمعہ کو ایوان بالا میں بیان دے رہی تھیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کل صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتی ہوں۔واقعے کی ابتدائی رپورٹ ایوان میں پیش کی ہے، مکمل رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی اور ذمہ دارروں کا تعین کیا جائے گا۔