وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشیدکا پمز ہسپتال میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہعمران خان عوام سے ووٹ نہیں لے سکتے اس لئے احتجاج کی دھمکیاں دیتے ہیں، 2018ءکے انتخابات سے خوفزدہ لوگ دھرنوںکی باتیں کر رہے ہیں، عمران خان کے اکسانے پر پہلے بھی کسی نے عمل نہیں کیا، سول نافرمانی کو عوام نے مسترد کیا، احتجاج اور دھرنوں سے پہلے …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہعمران خان عوام سے ووٹ نہیں لے سکتے اس لئے احتجاج کی دھمکیاں دیتے ہیں، 2018ءکے انتخابات سے خوفزدہ لوگ دھرنوںکی باتیں کر رہے ہیں، عمران خان کے اکسانے پر پہلے بھی کسی نے عمل نہیں کیا، سول نافرمانی کو عوام نے مسترد کیا، احتجاج اور دھرنوں سے پہلے کوئی شہر بند ہوا نہ اب ہوگا،احتساب کا مطالبہ کرنے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں، انہوں نے 2002ءمیں کالے دھن کو سفید کیا، نوازشریف کا کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں،ایک جانب خان صاحب بلاول کو اپنے ساتھ کنٹینر پر بلاتے ہیں اور دوسری جانب ان کی والدہ کو شہید کرنے والوں کو 30 کرڑو روپے دیتے ہیں،بلاول اس بات کو سمجھیں کہ عمران خان ان کے ساتھ ہیں یا محترمہ کے قاتلوں کے ساتھ، میڈیا تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی تدارک کی اختیاطی تدابیر کو عام کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں پمز ہسپتال کے آڈیٹوریم میں الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پمز ہسپتال کی انتظامیہ اور وائس چانسلرز کی صلاحیتوں، ان کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے جو 8 لاکھ کی آبادی کے لئے قائم سہولت کو 20 لاکھ سے زائد آبادی کی ضروریات اور دیگر شہروں اور صوبوں سے آنے والے مریضوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply