وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد بات چیت

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد بات چیت اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پیر کو قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن کے الزامات کی سیاست پر اپنا موقف …

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد بات چیت
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پیر کو قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن کے الزامات کی سیاست پر اپنا موقف پیش کریں گے، سپریم کورٹ نے ٹی او آرز کی تشکیل کیلئے رہنمائی کی ہے ،بعض اپوزیشن جماعتیں جھوٹ کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اپوزیشن جسے عوام نے بار بار مسترد کیا، سڑکوں پر احتجاج کے ذریعے انارکی چاہتی ہے ،عوام نے اپوزیشن کو مسترد کرکے مسلم لیگ (ن) کے حق میں سرٹیفکیٹ دیا۔ جمعہ کو یہاں نجی ٹی وی چینل کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اپوزیشن جماعتیں جھوٹ کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹی او آرز کی تشکیل کیلئے رہنمائی کی ہے اور وزیراعظم قومی اسمبلی میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک الزامات کی تحقیقات کا تعلق ہے حکومت کی طرف سے اس بارے کوئی تاخیر نہیں ہوئی، بعض اپوزیشن جماعتیں بے بنیاد الزامات لگا رہی ہیں۔

Leave a Reply