وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبہ ترقی و خوشحالی کی راہداری ثابت ہو گا ،پاکستان گوادر کی ترقی کے ساتھ ساتھ خطہ …
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبہ ترقی و خوشحالی کی راہداری ثابت ہو گا ،پاکستان گوادر کی ترقی کے ساتھ ساتھ خطہ میں دیگر بندرگاہوں کے قیام کا بھی خیرمقدم کرے گا،پاک چین تعلقات دو ممالک کے عوام نہیں ،ایک ارب لوگوں کے تعلقات ہیں، ہماری دوستی پورے خطہ اور دنیا کیلئے فائدہ مند ہے ، اقتصادی کوریڈور خطہ میں امن و خوشحالی کا بڑا ذریعہ ہو گا، اس کوریڈور پر چلنے والے قافلے دوسرے ممالک کو فتح کرنے کیلئے نہیں ہوں گے بلکہ خطہ کے لوگوں کو تعلیم و صحت سمیت بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کیلئے ہوں گے اور امن کی یہ شاہراہ خطہ میں خوشحالی کے ثمرات لائے گی۔ وفاقی وزیر نے منگل کو یہاں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام سیمینار ”پاکستان اور چین آہنی بھائی“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکنامک کوریڈور منصوبے سے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ترقی کے چشمے جاری ہوں گے جس سے انسانیت کو فائدہ ہو گا۔








