وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی ایرانی سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے ایک قریبی دوست تصور کرتا ہے، میڈیا کے شعبہ میں تعلقات میں اضافہ سے پاکستان اور ایران کے درمیان پہلے سے موجود ٹھوس تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے، دونوں ممالک …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے ایک قریبی دوست تصور کرتا ہے، میڈیا کے شعبہ میں تعلقات میں اضافہ سے پاکستان اور ایران کے درمیان پہلے سے موجود ٹھوس تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے، دونوں ممالک کی ایک مشترکہ تاریخ، مذہب، ثقافت اور ورثہ ہے جو دونوں ممالک کو دوستی اور بھائی چارے کے تعلق میں جوڑے ہوئے ہے۔ منگل کو یہاں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبہ میں تعلقات میں اضافہ سے دونوں برادر ممالک کے درمیان پہلے سے موجود ٹھوس تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کے فروغ اور غلط فہمیوں کے خاتمہ کیلئے ایک موثر ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بہتر آگاہی فروغ پا سکے۔

Leave a Reply