اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں میڈیا کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے انتشار اور بدتمیزی کا جو بد قسمت کلچر فروغ دیا، یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی …
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں میڈیا کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے انتشار اور بدتمیزی کا جو بد قسمت کلچر فروغ دیا، یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے پہلے بھی میڈیا کو پی ٹی آئی کی جانب سے دشنام طرازی اور زدوکوب کا سامنا رہا۔








