ہم پر انتخابی دھاندلی کا الزام لگانے والے اب ایک نئے الزام کے ساتھ سامنے آئے ہیں، پانامہ پیپرز میں کسی بھی جگہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام نہیں ہے اور اس کی وضاحت بھی آگئی ہے لیکن پھر بھی استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے، پہلے بھی سرخرو ہوئے اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے، اپوزیشن کے ٹی او آرز میں اس بات کا کہیں ذکر نہیں جس کا عمران خان روزانہ اپنے منہ سے کہتے ہیں ،2018میں قوم کو ایک روشن، محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے
محنت سے بنائی گئی ساکھ کوئی نہیں چھین سکتا اور مسلم لیگ (ن) نے اپنی ساکھ محنت سے بنائی ہے اور ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں
وفاقی وزیر اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پر ویز رشید کا راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ” راول ایکسپو“کی افتتاحی تقریب سے خطاب
راولپنڈی۔07مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پر ویز رشید نے کہا ہے کہ ہم پر انتخابی دھاندلی کا الزام لگانے والے اب ایک نئے الزام کے ساتھ سامنے آئے ہیں، پانامہ پیپرز میں کسی بھی جگہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام نہیں ہے اور اس کی وضاحت بھی آگئی ہے لیکن پھر بھی استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے، پہلے بھی سرخرو ہوئے اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے، اپوزیشن کے ٹی او آرز میں اس بات کا کہیں ذکر نہیں جس کا عمران خان روزانہ اپنے منہ سے کہتے ہیں ،2018میں قوم کو ایک روشن، محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے، محنت سے بنائی گئی ساکھ کوئی نہیں چھین سکتا اور مسلم لیگ ن نے اپنی ساکھ محنت سے بنائی ہے اور ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تجارتی وصنعتی نمائش” راول ایکسپو“کی افتتاحی تقریب سے ہفتہ کو راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا کہ محنت سے بنائی گئی ساکھ کوئی نہیں چھین سکتا اور مسلم لیگ ن نے اپنی ساکھ محنت سے بنائی ہے اور ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں ،انشاءاللہ ثابت کریں گے کہ عوام کی طاقت کا فیصلہ درست تھا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3987