اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی ادارے پاکستانی معیشت کے مستحکم ہونے کا اعتراف کر رہے ہیں اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جیسے ادارے پاکستان میں کرپشن کی کمی کی رپورٹس شائع کر رہے ہیں، پاکستان کو سرمایہ کاروں کیلئے جنت قراردیا جا رہا …
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی ادارے پاکستانی معیشت کے مستحکم ہونے کا اعتراف کر رہے ہیں اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جیسے ادارے پاکستان میں کرپشن کی کمی کی رپورٹس شائع کر رہے ہیں، پاکستان کو سرمایہ کاروں کیلئے جنت قراردیا جا رہا ہے،ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے متعدد فلاحی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،وزیراعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کے جتنے بھی منصوبے شروع کر رکھے ہیں ان کا ٹارگٹ انتخابات ہرگز نہیں بلکہ ان کا ٹارگٹ ملک کی ترقی و خوشحالی ہے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ہے،محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی شامل نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے، آج وزیراعظم معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی بات کرتے ہیں جبکہ اپوزیشن کمیشن سے بھاگ رہی ہے، ہم معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے حق میں ہیںاپوزیشن جوڈیشل کمیشن پر احتساب سے زیادہ سیاست کی خواہش مند ہے۔








