وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا آغا ناصر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آغا ناصر کی وفات سے پاکستان ایک عظیم تخلیقی ذہن سے محروم ہو گیا ہے۔ آرٹ اور کلچر کے شعبہ بالخصوص پی ٹی وی کے قیام میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آغا ناصر …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آغا ناصر کی وفات سے پاکستان ایک عظیم تخلیقی ذہن سے محروم ہو گیا ہے۔ آرٹ اور کلچر کے شعبہ بالخصوص پی ٹی وی کے قیام میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آغا ناصر ایک باصلاحیت شخصیات ہے جنہوں نے اپنے پیچھے بہت سے شاگرد چھوڑے ہیں جو آرٹ اور کلچر کے فروغ کےلئے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

Leave a Reply