وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا دھیرکوٹ میں مسلم لیگ (ن) حلقہ ایل اے 13 کے امیدوار راجہ افتخار ایوب کی طرف سے منعقدہ ورکرز ریلی سے خطاب

دھیر کوٹ ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام 21 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر دھرنا سیاست کرنے والوں کو پیغام پہنچائیں کہ عوام نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں، تبدیلی دھرنوں سے نہیں بلکہ پرچی سے آتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ووٹ …

دھیر کوٹ ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام 21 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر دھرنا سیاست کرنے والوں کو پیغام پہنچائیں کہ عوام نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں، تبدیلی دھرنوں سے نہیں بلکہ پرچی سے آتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ووٹ کی طاقت سے آزاد کشمیر میں کامیاب ہوگی، نواز شریف کے پاس کشمیریوں کو آزاد دلانے، بجلی کی قلت کا خاتمہ کرنے اور روزگار کی فراہمی کا نسخہ موجود ہے۔ نواز شریف ہی تھا جس نے واجپائی کو لاہور آنے پر مجبور کیا اور اس نے تسلیم کیا کہ امن کے قیام کے لئے کشمیر کے مسئلہ کا حل ضروری ہے۔ آج دھیر کوٹ کے عوام نے بھاگنے والوں کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں، عوام کی خدمت نہ کرنے والوں سے ایسا ہی انتقام لیا جاتا ہے، تاحد نگاہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن نظر آ رہے ہیں۔وہ پیر کودھیرکوٹ میں مسلم لیگ (ن) حلقہ ایل اے 13 کے امیدوار راجہ افتخار ایوب کی طرف سے منعقدہ ورکرز ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دھیر کوٹ کی ریلی کےلئے عوام امڈ آئے ہیں، میں نے آزاد کشمیر میں اپنی زندگی میں ایسی ریلی نہیں دیکھی، ہر طرف لوگ ہی لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھیرکوٹ میں جو لوگ دندناتے ہوئے گذرتے تھے عوام نے آج ان کے راستے بند کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام راستوں پر اس طرح کھڑے ہوجائیں تو اسے عوام کا انتقام کہتے ہیں،جو عوام کی خدمت نہیں کرتے تو عوام ان سے ایسا ہی انتقام لیتے ہیں اور جب عوام کسی سے پیار کرتے ہیں تب بھی وہ ایسے ہی راستوں پر کھڑے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply