وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ کی وزارت اطلاعات کے افسر مہر احمد شیر کے والد کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر آمد، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

118
بھارت نے پہلگام کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، پاکستان پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دینا جانتا ہے، عطاء اللہ تارڑ

سرگودھا۔2فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ اتوار کو وزارت اطلاعات کے افسر مہر احمد شیر کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے مہر احمد شیر اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے۔ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔