اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات ، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے سینئر صحافی ریحان شیخ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریحان شیخ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین