وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس

200
Ata Allah Tarr
Ata Allah Tarr

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جاوید شہزاد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین