22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد میں کاوشوں پر وزارت اطلاعات کے افسران اور پوری ٹیم کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد میں کاوشوں پر وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انفارمیشن گروپ کے افسران پر فخر ہے۔

وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے پرائم منسٹر آفس کی ٹیم کے ساتھ مل کر ایس سی او کانفرنس کے کامیابی سے انعقاد کے لئے حیرت انگیز کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم مل کر تاریخ رقم کریں گے۔ ایس سی او کانفرنس کے لئے آپ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں