وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

231
Federal Minister for Information and Broadcasting Ataullah Tarar,
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سینئر صحافی احتشام یوسف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات کے سینئر افسر پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر حسن اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبشر حسن کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ والد کا انتقال اولاد کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے، والد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مبشر حسن اور اہل خانہ کو صبر کی توفیق دے۔