پشاور۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ پیر کو یہاں سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے چھوٹے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کی رسم قل میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا کے بھائی کا انتقال سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔