28.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی سینئر صحافی اور پی آر اےکے...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی سینئر صحافی اور پی آر اےکے سیکریٹری جنرل نوید اکبر کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔28مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ جمعہ کو یہاں سینئر صحافی اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے سیکریٹری جنرل نوید اکبر کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر انہوں نے نوید اکبر اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانا ناقابل تلافی نقصان ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت دے۔ آمین

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577061

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں