وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سماء نیوز کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

185
آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین اور عوام دوست بجٹ ہوگا، وزیراعظم نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے، مہنگائی میں واضح کمی اور مجموعی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سماء نیوز کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے حافظ طارق محمود اوردیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ طارق محمود کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔

والد کا انتقال بڑا سانحہ ہے، مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔