اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی چوہدری حسین ریاض کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری حسین ریاض کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ماں ایک ایسی عظیم ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔