- Advertisement -
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر فوٹو جرنلسٹ جہانگیر چوہدری کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر چوہدری کے بھائی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، بھائی کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی صدمہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں جہانگیر چوہدری اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
- Advertisement -