وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین سچ نیوز علامہ سید افتخار حسین نقوی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

31
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین سچ نیوز علامہ سید افتخار حسین نقوی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین سچ نیوز علامہ سید افتخار حسین نقوی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین