وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پریس قونصلر، دوبئی قونصلیٹ، یو اے ای محمد صالح خان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

142

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے پریس قونصلر، دوبئی قونصلیٹ، یو اے ای محمد صالح خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے محمد صالح خان اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد صالح خان کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والد ایک عظیم نعمت ہے، اُن کا انتقال کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے، ان کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین