- Advertisement -
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبدالجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ مرحومہ کا انتقال لواحقین کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین
- Advertisement -