اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اتوار کو یہاں رکن قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم اور سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم کی رہائش گاہ پر گئے اور شاہد عثمان ابراہیم کی والدہ کے انتقال پر ان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ …
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت ، ان کی رہائش گاہ آمد، فاتحہ خوانی کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اتوار کو یہاں رکن قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم اور سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم کی رہائش گاہ پر گئے اور شاہد عثمان ابراہیم کی والدہ کے انتقال پر ان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ماں جیسی ہستی کا جدا ہونا گہرا صدمہ ہے، اللہ پاک مرحومہ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عامر سہیل بٹ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








