وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جیولین تھرور ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

392
وفاقی وزیر اطلاعات اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونیکیشنز کی ملاقات، دونوں ممالک کا مشترکہ نشریات، ترک ڈرامے پاکستان میں دکھانے، وزارت اطلاعات اور ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے درمیان ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے جیولین تھرور ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیت سے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی ہے، ان کی کامیابی ہر پاکستانی نوجوان کے لئے مشعل راہ ہے جس سے نوجوانوں کو کھیل کی دنیا میں آگے بڑھنے کی ترغیب ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، آپ کو میری طرف سے لاکھوں مبارکباد۔