- Advertisement -
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب اسمبلی پریس کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، غیر جانبدارانہ صحافت سے ہی معاشرہ درست سمت لے سکتا ہے۔
پیر کے روز اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے خواجہ نصیر کو بلامقابلہ صدر اور عدنان شیخ کو بلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
- Advertisement -
وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کا صحافیوں کے ساتھ مضبوط تعلق ہے، وزارت اطلاعات کے دروازے ہمیشہ صحافیوں کے لئے کھلے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران اپنے ساتھی رپورٹرز کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
- Advertisement -