وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا اے پی پی کے سینئر رپورٹر اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے سابق صدر زاہد عباسی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

122

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اے پی پی کے سینئر رپورٹر اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے سابق صدر زاہد عباسی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی زاہد عباسی کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین