34.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی قیادت میں اظہار تشکر ریلی،...

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی قیادت میں اظہار تشکر ریلی، فضا ملی نغموں ونعروں سے گونج اٹھی

- Advertisement -

لاہور۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللٰہ تارڑ نے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کیلئے اتوار کے روز حلقہ این اے 127 میں شاندار اور پرجوش ریلی کی قیادت کی۔ ریلی کا آغاز الجنت شادی ہال چوک سے ہوا جو کالج روڈ سے ہوتی ہوئی اکبر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ،ارکان صوبائی اسمبلی ، بی بی وڈیری اور عمران جاوید سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں درجنوں گاڑیاں، سینکڑوں موٹر سائیکل سوار اور پیدل شرکاء شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ فضا اللہ اکبر،پاک فوج زندہ باد،پاکستان پائندہ باد جیسے فلک شگاف نعروں اور ملی نغموں سے گونجتی رہی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور ان کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے مسلسل ہاتھ ہلا کر عوامی جذبے کا خیرمقدم کیا۔ ریلی کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ریلی حلقے کے عوام کی محبت، اعتماد اور ملی یکجہتی کا مظہر ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، اظہار تشکر ریلی عوامی جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور جمہوری شعور کی روشن مثال بن کر اختتام پذیر ہوئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598452

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں