لاہور ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری اعجاز کے گھر جاکر ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے اتوار کو چوہدری اعجاز کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ انھوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔