وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین کی فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر سے ملاقات

84
APP103-03 ISLAMABAD: December 03 - Chaudhry Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting and Khalid Maqbool Siddiqui, Federal Minister for Information Technology and Communications in a meeting with Simon Milner, Vice President of Public Policy Facebook. APP

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس کے فروغ کیلئے فیس بک سے تعاون چاہتے ہیں، نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کے تدارک کے حوالہ سے ہم مشترکہ خیالات رکھتے ہیں، ہم آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں، ہمارے لئے صرف ناموس رسالتۖ کے منافی اور نفرت پھیلانے والا مواد تشویش کا باعث ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس کے فروغ کیلئے فیس بک سے تعاون چاہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فیس بک کے ساتھ باقاعدہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کے تدارک کے حوالہ سے ہم مشترکہ خیالات رکھتے ہیں، ہم آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔